فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'درمیانی' کے ساتھ عربی زبان سے مشتق اسم 'دور' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٦٤ء سے "رفیق طبعی جغرافیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
"سب سے زیادہ مشہور اور اہم اسٹرابو (Strabo) (رومی جغرافیہ دان) کی وہ تصانیف ہیں جو سترہ جلدوں پر مشتمل ہیں اور جنہیں اس نے ٢٠ قبل مسیح اور ٢٠ بعد از مسیح کے درمیانی دور میں تحریر کیا تھا۔"
( ١٩٦٤ء، رفیق طبعی جغرافیہ، ٥ )