درمیانی فاصلہ

( دَرْمِیانی فاصِلَہ )
{ دَر + مِیا + نی + فا + صِلَہ }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'درمیانی' کے ساتھ عربی سے مشتق اسم 'فاصلہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٦٤ء سے "عملی جغرافیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
١ - بیچ کا رقبہ یا فاصلہ۔
"ہموار ڈھلان ظاہر کرنے کے لیے ایسے خطوط کنٹورز کھینچے جاتے ہیں جن کا درمیانی فاصلہ یکساں ہوتا ہے۔"      ( ١٩٦٤ء، عملی جغرافیہ، ١٩ )