درود شریف

( دُرُود شَرِیف )
{ دُرُود + شَرِیف }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'درود' کے ساتھ عربی زبان سے مشتق اسم صفت 'شریف' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٨٧ء سے "خیابان آفرینش" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر )
١ - وہ مقررہ کلمات جو نماز میں یا دوسرے مواقع پر آنحضرتۖ اور ان کی آل اخیار وغیرہ کے لیے دعائے رحمت کے طور پر پڑھتے ہیں۔
"اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھیں۔"      ( ١٩٨٧ء، روحانی دنیا، جولائی، ٢٣ )