فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'درود' کے بعد 'و' بطور حرف ربط لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سلام' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٨٥ء سے "گنج مخفی" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - صلواۃ، اگر خدا کی طرف سے ہو تو رحمت و برکت اور ملائکہ کی جانب سے تو استغثار، اگر اہل ایمان کی جانب سے ہو تو (بالخصوص نبیۖ برحق پر) دعا اور سلام اور بہائم و طہور کی نسبت سے ہو تو تسبیح کے صنحی دیتا ہے۔
رہے ورد زباں درود و سلام اور اسی کو درون ذات لکھوں
( ١٩٨٤ء، ذکر خیرالانام، ٤٣ )