دروغ آمیز

( دَروغ آمیز )
{ دَروغ (و مجہول) + آ + میز (ی مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دروغ' کے ساتھ فارسی مصدر 'آمیختن' سے صیغہ امر 'آمیز' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٨٦ء سے "فکشن۔ فن اور فلسفہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جھوٹا (بیان وغیرہ) جس میں جھوٹ شامل ہو۔
"یہ پاکیزہ وعظ کی روح تھی ایک دروغ آمیز چیز جس کو انہوں نے ہدف بنا رکھا تھا۔"      ( ١٩٨٦ء، فکشن۔ فن اور فلسفہ، ١٥٦ )