داستان غم

( داسْتانِ غَم )
{ داس + تا + نے + غَم }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'داستان' کے بعد کسرہ اضافت لگا کر عربی زبان سے مشتق اسم 'غم' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٦٥ء سے "دیوان نسیم دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مؤنث )
١ - غم کی کہانی، درد کا فسانہ، المیہ۔
 جو قابل شنید نہ ہو داستان غم کہتے ہیں کیجیے اسے تیرا فسانہ فرض      ( ١٨٦٥ء، نسیم دہلوی، دیوان، ١٦٣ )