داستان گوئی

( داسْتان گوئی )
{ داس + تان + گو (و مجہول) + ای }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی سے مرکب 'داستان گو' کے ساتھ 'ئی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٦١ء سے "اردو نامہ، کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - داستان گو کا کام، داستان بیان کرنے کا فن، کہانی سنانا، قصہ خوانی۔     
"میر کاظم علی سے میر باقر علی نے داستان گوئی کا فن حاصل کیا۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٦١ء، اردونامہ، کراچی، ٥٢:٣ )