داستان نویسی

( داسْتان نَوِیسی )
{ داس + تان + نَوی + سی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'داستان' کے ساتھ فارسی ہی سے اسم 'نویس' کے بعد 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٧٥ء سے "تاریخ ادب اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث )
١ - داستان لکھنا، قصہ یا کہانی لکھنا۔
"نو طرز مرصع . میں فارسی انشا پردازی کی روایت کو داستان نویسی میں استعمال کیا گیا ہے۔"      ( ١٩٧٥ء، تاریخ ادب اردو، ٢، ١٠٩٤:٢ )