دب اکبر

( دُبِّ اَکْبَر )
{ دُب + بے اَک + بَر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'دب' کے بعد کسرۂ صفت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم صفت 'اکبر' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٧٧ء سے "عجائب المخلوقات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر )
١ - [ فلکیات ]  سات ستاروں کا مشہور جھرمٹ، بنات النعش۔
"آدھی رات کے ستارے دب اکبر سے پرے جھک گئے ہیں۔"      ( ١٩٨٣ء، دشت سوس، ٤٣ )
  • the constellation of the Greater Bear