"کھال پر چونکہ خون وغیرہ نجاست لگی ہوتی ہے اس لیے وہ دباغت سے پہلے حرام ہے۔"
( ١٩٦٩ء، معارف القرآن، ٣٦٢:١ )
٢ - [ مجازا ] رعب داب، دباؤ، دھونس، زور۔
"اراکین کالج گورنمنٹ کی دباغت میں آ گئے اور آٹھ طالب علموں کو خارج کر دیا۔"
( ١٩٦٦ء، اردونامہ، کراچی، دسمبر، ٧٩ )
٣ - [ طب ] رطوبات خشک ہو جانے کے بعد کسی عضو میں پختگی یا مضبوطی آ جانا۔
"اس صورت میں فمِ معدہ کے اندر دباغت (مضبوطی) بھی نہیں جو سودا کے بکٹے پن سے لیس دار گاڑھے رطوبات کو پاک کرنے کے بعد ہوا کرتی تھی۔"
( ١٩٣٦ء، شرح اسباب (ترجمہ)، ٣٣٨:٢ )