غائب باز

( غائِب باز )
{ غا + اِب + باز }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'غائب' کے بعد فارسی مصدر 'باختن' کا صیغہ امر 'باز' بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠١ء کو "مقالات حالی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - وہ شطرنج باز جو پس پردہ بیٹھ کر یا شطرنج کی بساط کی طرف پشت کر کے شطرنج کھیلے، غائبانہ شطرنج باز۔
"دلی میں عبدالحکیم نامی ایک مشہور غائب باز تھا، جس کو ہم نے خود حاضر و غائب دونوں طرح کھیلتے دیکھا ہے۔"      ( ١٩٠١ء، مقالات حالی، ١٧٩:٣ )