غلیل بازی

( غُلیل بازی )
{ غلیل (یائے مجہول) + با + زی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'غلیل' کے بعد فارسی لاحقہ 'باز' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٥ء کو "مجمع الفنون" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث )
١ - غلیل چلانا، غلیل سے نشانہ لگانا، غلیل چلانے کا فن۔
"تیراندازی کے تو ہم نے قصے ہی سنے ہیں البتہ بعض بڈھوں کی غلیل بازی دیکھی ہے۔"      ( ١٩٦٢ء، ساقی، کراچی، جولائی، ٥٤ )
  • shooting with a pellet-bow