عربی زبان سے ماخوذ اسم 'غیرت' کے ساتھ فارسی لاحقہ 'مند' لگا کر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٥ء کو "دیوان راسخ دہلوی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
"حضرت ام سلمہ کے لیے یہ شرف کیا کم تھا کہ ازواج نبی اکرمۖ میں شامل ہوئیں بایں ہمہ اپنی عمر اہل و عیال اور غیرت مندی کی بنا پر غور کیا۔"
( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٤٩:٣ )