غارثور

( غارِثَور )
{ غا + رے + ثَور (و لین) }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'غار' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم علم 'ثور' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ ١٨٨٧ء کو "خیابانِ آفرینش" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - مکہ معظمہ کی دائیں جانب تین میل کے فاصلے پر ثور پہاڑ میں واقع ایک غار، رسول اللہ نے جب مکے سے مدینے کی طرف ہجرت فرمائی تو حضرت ابوبکر صدیقؓ کے ساتھ تین دن تک ایک غار میں قیام فرمایا تاکہ تعاقب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہیں۔
"حضرت ابوبکرؓ تین دن تک غار ثور میں حضورۖ کے ساتھ مقیم رہے۔"      ( ١٩٦٣ء، محسن اعظم اور محسنین، ١٠٨ )