غائر نظر

( غائِر نَظَر )
{ غا + اِر + نَظَر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'غائر' کے بعد عربی اسم 'نظر' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٢ء کو "سیرۃ النبیۖ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - گہری نظر، بغور مطالعہ۔
"ان کے محل استعمال پر غائر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہو گا کہ ان میں بہت فرق ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، ترجمہ : روایت اور فن، ٦١ )