غائب بازی

( غائِب بازی )
{ غا + اِب + با + زی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'غائب' کے بعد فارسی مصدر 'باختن' سے صیغہ امر 'باز' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠١ء کو "مقالاتِ حالی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - غائبانہ شطرنج کھیلنا۔
"دلی میں عبدالحکیم نامی ایک مشہور غائب باز تھا . مگر غائب بازی میں کبھی مغلوب نہیں ہوتا۔"      ( ١٩٠١ء، مقالات حالی، ١٨٠:٢ )