غیراللہ

( غَیرُاللہ )
{ غَے (یائے لین) + رُل (ا، ل غیر ملفوظ) + لَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'غیر' کے ساتھ عربی اسم 'اللہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٢ء کو"بانگ درا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - خدا کے سوا، اللہ کے علاوہ۔
 کتنے ناداں ہیں جو مدد کے لیے غیراللہ کو پکارتے ہیں      ( ١٩٨٤ء، الحمد، ١٠١ )