طوفان بدتمیزی

( طُوفانِ بَدتَمیزی )
{ طُو + فا + نے + بَد + تَمی + زی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'طوفان' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر فارسی ترکیب 'بدتمیزی' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٠ء کو "مضامین رموزی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - [ کنایۃ ]  حد درجہ بیہودگی، ہلڑ، اودھم۔
"طوفان بدتمیزی بہت عام قسم کا طوفان ہے جو پبلک جلسوں میں . پایا جاتا ہے۔"      ( ١٩٤٠ء، مضامین رموزی، ٢١ )