باسی منھ

( باسی مُنْھ )
{ با + سی + مُنْہ (ن مغنونہ) }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم صفت 'باسی' اور اسم 'منھ' سے مل کر مرکب توصیفی 'باسی منھ' بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٣ء میں "کلیات قدر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بغیر منھ دھوئے؛ بغیر سنگھار کیے ہوئے۔
"فوراً نظر اس دوسری پر پڑی جو بالوں کو بکھیرے باسی منھ اور مخمور مگر پھٹی آنکھیں لیے - جسم کو ظاہر کر رہی تھی۔"      ( ١٩٠٧ء، مخزن، ١٣، ٤٣:٣ )
٢ - نہار منھ، خالی پیٹ۔ (پلیٹس؛ فرہنگ آصفیہ، 353:1)
  • unwashed face or mouth;  empty stomach