طرب السکینہ

( طَرَبُ السِّکِینَہ )
{ طَرَبُس (ا ل غیر ملفوظ) + سِکی + نَہ }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی ترکیب ہے۔ عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طرب' کے ساتھ عربی حرف تخصیص 'ا ل' لگا کر عربی اسم 'سکینہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٧ء کو "جراحیاتِ زہراوی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مذکر - واحد )
١ - چھری یا چاقو کی قسم کا آلہ۔
"شقیقہ کے علاج میں کسّی طرب السکینہ سے بھی کر سکتے ہو۔"      ( ١٩٤٧ء، جراحیات زہراوی، ٧ )