طبقۂ اشراف

( طَبْقَۂِ اَشْراَف )
{ طَب + قَہ + اے + اَش + راف }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طبقہ' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'اشرف' کی جمع 'اشراف' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں اپنے حقیقی معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٦ء کو "فکشن فن اور فلسفہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
جمع   : طَبْقاتِ اَشْراف [طَب + قا + تِ + اَش + راف]
١ - شریفوں کا طبقہ، بلند مرتبہ طبقہ (جو عموماً دولت مند ہوتا ہے)۔
"وہ طبقۂ اشراف کی ایک رکن ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، فکشن، فن اور فلسفہ، ١١٩ )