عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طبقہ' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی صفت 'اوسط' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٧ء کو "تاریخ اخلاق یورپ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - وہ لوگ جو نہ امیر ہیں اور نہ بالکل مفلس، درمیانی آمدنی رکھنے والے لوگ، متوسط طبقہ۔
"آج کل طبقۂ اوسط . کا وجود جو کاروباری زندگی کے سنجیدہ مشاغل میں مصروف رہتا ہے قومی اخلاق کا بہت بڑا محافظ ہے۔"
( ١٩١٧ء، تاریخ اخلاق یورپ، (ترجمہ)، ٢١٨:١ )