طبقۂ خواص

( طَبْقَۂِ خَواص )
{ طَب + قَہ + اے + خَواص }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طبقہ' کے ساتھ کسرۂ اضافت لگا کر عربی اسم 'خاص' کی جمع 'خواص' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٨ء کو "نگار (سالنامہ) کراچی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
جمع   : طَبْقاتِ خَواص [طَب + قا + تے + خَواص]
١ - خاص لوگوں کا گروہ، وہ لوگ جنھیں علم و فضل یا اثر و اقتدار وغیرہ کی بنا پر عام لوگوں سے امتیاز حاصل ہو۔
"انتقادیات میں مسلمہ اصول مان لیا گیا ہے کہ جس وقت سوال صرف ذوق کا پیدا ہو گا تو ہمیں طبقۂ خواص کو سامنے رکھنا پڑے گا۔"      ( ١٩٨٨ء، نگار (سالنامہ)، کراچی، ١٥١ )