طبقہ وار

( طَبْقَہ وار )
{ طَب + قَہ + وار }

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طبقہ' کے بعد فارسی لاحقہ 'وار' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٨ء "اطلاقی شماریات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - گروہ در گروہ، نسل در نسل، ہر طبقے کے مطابق۔
"طبقہ وار نمونہ بندی کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے دو چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔"      ( ١٩٦٨ء، اطلاقی شماریات، ٧٧ )