طبیب روحانی

( طَبِیبِ رُوحانی )
{ طَبی + بے + رُو + حا + نی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طبیب' کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر عربی صفت 'روحانی' لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ "مصباح التعرف" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - [ تصوف ]  وہ شیخ کامل اور عالم عارف جو کمالات اور آلات اور امراض اور ادویہ اور کیفیت اور صحت کو جانتا ہو اور امراض قلوب کو دفع کرتا ہو اور ارشاد اور تکمیل طالبین کے واسطے مامور ہو۔ (مصباح التعرف، 165)