اپنے دم سے

( اَپْنے دَم سے )
{ اَپ + نے + دَم + سے }

تفصیلات


سنسکرت زبان کے لفظ اَپْنے کے ساتھ فارسی سے اسم مجرد 'دم' اور حرف جار 'سے' لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٧٧٢ء کو فغاں کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - بذات خود، تن تنہا۔
 بڑے جتنے زمانے میں ہیں سب ہیں ہم نشیں ان کے لیکن اس بزم میں اک اپنے دم سے ووہی اچھے ہیں      ( ١٨٤٥ء، کلیات ظفر، ١٩٠:١ )
٢ - بجائے خود، اپنے طور سے، اپنی جگہ پر، اپنے مقام پر۔
 دل میں قاتل کے رکاوٹ ہے تو ہو خنجر اپنے دم سے اچھا چاہیے      ( ١٨٧٨ء، گلزار داغ، ٢٣٤ )