عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طبعی' کے ساتھ 'یات' بطور لاحقۂ جمع لگانے سے 'طبیعیات' بنا۔ 'طبیعیات' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت بڑھانے سے 'طبیعیاتی' بنا۔ اردو میں اپنے حقیقی معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣١ء کو "خلاصۂ طبقات الارض ہند" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔