طلب مرکب

( طَلَبِ مُرَکَّب )
{ طَلَبے + مُرَک + کَب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طلب' کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر عربی اسم 'مرکب' لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٧ء کو "علم المعیشت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ معاشیات ]  ایسی چیز کی مانگ جس سے کئی چیزیں تیار ہوتی ہیں؛ مثلاً چمڑا جو سوٹ کیس، جوتے ہینڈ بیگ، بستر بند وغیرہ بنانے کے کام آتا ہے۔
"چمڑے کی ان کل طلبوں کے مجموعے کو اصطلاحاً طلب مرکب کہتے ہیں۔"      ( ١٩١٧ء، علم المعیشت، ٤٣١ )