١ - صوتی اعتبار سے اردو حروف تہجی کا 22واں، عربی کا سولھواں اور فارسی زبان کا انیسواں حرف جو حرف صحیح اور ترتیب ابجد میں نواں حرف ہے، زبان کی نوک نیچے کو جھکا کر مڑا ہوا حصہ اوپر کے اگلے دانتے کے مسوڑھوں سے ملا کر ادا کیا جاتا ہے، کلمے کے شروع میں بھی آتا ہے اور درمیان یا آخر میں بھی جیسے : طاق، بطن، ربط وغیرہ۔ اسے طائے مہملہ اور طائے حطی بھی کہتے ہیں، جمل کے حساب میں اس کی قیمت نو ہے۔
"غالب . نے . لکھا ہے، جس طرح عین فارسی میں نہیں ہے، طوی بھی نہیں ہے۔"
( ١٩٧٥ء، اردو تحقیق اور مالک رام، ٧٦ )