عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طریق' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زر' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٧ء کو "اصول معاشیات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - [ معاشیات ] روپیہ پیسا، دھن دولت، سونا چاندی کا نظام، وہ طریقہ یا وہ نظام جس میں سونے چاندی یا روپے پیسے کی قیمت گھٹتی یا بڑھتی رہتی ہے، نظام زر۔
"طلا کی دستیاب ہونے والی مقدار، بالآخر طبعی حالات کے حدود پر منحصر ہوتی اور انسان کی تلون پسندی کے تابع نہیں رہتی یہ طریق زر تمام مہذب و غیر مہذب دنیا کے عادات و روایات کی تہہ میں مضمر ہے۔"
( ١٩٣٧ء، اصول معاشیات (ترجمہ)، ٥٩٩:١ )