طرۂ گیسو

( طُرَّۂِ گیسُو )
{ طُر + رَہ + اے + گے + سُو }

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طرہ' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'گیسو' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٢ء کو "سنگ و خشت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بالوں کا گچھا۔
 یونہی الجھن تمھارے طرہ گیسو کی کیا کم ہے کہ میں اس کو سناؤں ذکر اپنے حال ابتر کا      ( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ١٥ )