طرۂ امتیاز

( طُرَّۂِ اِمْتِیاز )
{ طُر + رَہ + اے + اِم + تِیاز }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طرہ' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'امتیاز' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٥ء کو "مقدمہ وقار حیات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ صفت جو دوسروں سے ممتاز کرے، باعث امتیاز۔
"اردو زبان میں ایک خاص انداز کی بانکی شاعری ان کا طرّہ امتیاز ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٥٢٥ )