طریقۂ تشکیل

( طَرِیقَۂ تَشْکِیل )
{ طَری + قَہ + اے + تَش + کِیل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طریقہ' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'تشکیل' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٠ء کو "ٹرانسسٹرز" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - شکل بنانے کا طریقہ، کسی چیز کو وضع کرنے یا بنانے کا طریقہ یا قاعدہ۔
"اب ہم آپ کو ہر ایک طریقۂ تشکیل (Configuration) کے متعلق تفصیل بتاتے ہیں۔"      ( ١٩٨٠ء، ٹرانسسٹرز، ٧٨ )