طفل شعوری

( طِفْل شُعُوری )
{ طِفْل + شُعُو + ری }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طفل' کے بعد عربی اسم 'شعور' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت بڑھانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٥ء کو "فلسفہ اجتماع" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - [ فلسفہ ]  نوآموزی، ناتجربہ کاری، کم علمی۔
"جماعات اپنی عقلی نابالغی اور طفل شعوری کے باعث کبھی خود اپنی خبر گیری کے لائق نہیں ہوتیں۔"      ( ١٩١٥ء، فلسفہ اجتماع، ١١٧ )