طریقہء سلام

( طَرِیقَہءِ سَلام )
{ طَری + قَہ + اے + سَلام }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طریقہ' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'سلام' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٥ء کو "اسلامی اکھاڑا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - [ حرب و ضرب ]  فن کشتی یا تلوار زنی کا ایک داؤ جس میں حریف اپنے ہاتھ کو اٹھا کر یا تلوار کو اٹھا کر تعظیم دیتا ہے، سلامی پیچ۔
"صاحب معرکہ آرا نے اس طریقہ سلام آٹھ گھاٹیں دس، انداز روکنے کے بائیس، نام پیچوں کے چوراسی کل ایک سو بیس لکھے ہیں۔"      ( ١٩٢٥ء، اسلامی اکھاڑا، ٢١ )