طفل نے سوار

( طِفْلِ نَے سَوار )
{ طِف + لے + نَے (ی لین) + سَوار }

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طفل' کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر فارسی ترکیب 'نے سوار' لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٨٠ء کو "کلیاتِ سودا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ کم سن لڑکا جو لکڑی یا بانس کو گھوڑا قرار دے کر اس پر سوار ہو کر دوڑے۔
 بھر گیا تھا زور میں ایسا نہ سنبھلا زین پر دھنس گیا اسپ اور یہ دوڑا مثل طفل نے سوار      ( ١٩١٦ء، نظم طباطبائی، ٢٣ )