طائر فردوس

( طائِرِ فِرْدَوس )
{ طا + اِرے + فِر + دَوس (و لین) }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طائر' کے بعد کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'فردوس' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٥ء کو "بال جبریل" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - جنت کا پرندہ، مراد، جبریل علیہ السلام۔
 ہر سینہ نشیمن نہیں جبریلِ امیں کا ہر فکر نہیں طائر فردوس کا صیاد      ( ١٩٣٥ء، بال جبریل، ٢٢٢ )