طاغوتی طاقت

( طاغُوتی طاقَت )
{ طا + غُو + تی + طا + قَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم صفت 'طاغوتی' کے بعد عربی اسم 'طاقت' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٨ء کو "روزنامہ جنگ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - شیطانی طاقت۔
"تعصبات کی آگ بھڑکانے والی طاغوتی طاقتیں ان کا راستہ نہیں روک سکیں گی۔"      ( ١٩٨٨ء، جنگ، کراچی، ٩ فروری، ٣ )