صداقت آمیز

( صَداقَت آمیز )
{ صَدا + قَت + آ + میز (یائے مجہول) }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صداقت' کے بعد فارسی مصدر 'آمیختن' کا صیغہ امر 'آمیز' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٥ء کو "حیات جوہر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - سچا
"مسلمان بھائیوں کو ان کے پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پاک اور صداقت آمیز نصیحت سناتے ہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، حیات جوہر، ١٦٨ )