صحن چمن

( صَحْنِ چَمَن )
{ صَح (فتحہ ص مجہول) + نے + چَمَن }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صحن' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر فارسی اسم 'چمن' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٢ء کو "مطلع انوار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - باغ کا تختہ یا احاطہ۔
 میں ہوں جہاں میں افسانہ ساز رنگ چمن میں صحن باغ میں راز شگوفہ کاری ہوں      ( ١٩١٥ء، نقوش مانی، ٢٤ )