صحرا نما

( صَحْرا نُما )
{ صَح (فتحہ ص مجہول) + را + نُما }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صحرا' کے بعد فارسی مصدر 'نمودن' سے صیغہ امر 'نما' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے، ١٩٦٧ء کو "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - صحرا کی طرح، اجاڑ، بیاباں، بنجر علاقہ۔
"دونوں ولایتوں کو اردلان کے صحرا نما قطعے نے ایک دوسرے سے جدا کر دیا ہے۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦٢٩:٣ )