صحیح مسلم

( صَحِیح مُسْلِم )
{ صَحِیح + مُس + لِم }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صحیح' کے بعد عربی اسم 'علم' مسلم' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٨ء، کو "نورالہدایہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - احادیث کی ایک کتاب جسے امام مسلم نے مرتب کیا ہے۔
"بعض مغرب والوں نے صحیح مسلم کو صحیح بخاری پر ترجیح دیا۔"      ( ١٩٥٦ء، مشکٰوۃ شریف (مقدمہ)، ١٣:١ )