صد ہزار

( صَد ہَزار )
{ صَد + ہَزار }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'صد' کے بعد فارسی اسم 'ہزار' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - ہزاروں، ہزارہا، بے شمار، بہت زیادہ، ایک لاکھ۔
 سامانِ صد ہزار گلستان کریں گے ہم تیرِ نگاہِ ناز کو عریاں کریں گے ہم      ( ١٩٤٧ء، میں ساز ڈھونڈتی رہی، ١٣٤ )