صحن حرم

( صَحْنِ حَرَم )
{ صَح (فتحہ ص مجہول) + نے + حَرَم }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'صحن' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'حرم' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٨٤ء کو "ذکر خیر الانام" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - حرم شریف کا احاطہ۔
 جمال گنبدِ خضرا ضیائے صحنِ حرم مرے سفر میں یہ جلوے تھے ہمسفر میرے      ( ١٩٨٤ء، ذکر خیر الانام، ٦٣ )