صحیح المسلک

( صَحِیحُ الْمَسْلَک )
{ صَحی + حُل ( الف غیر ملفوظ) + مَس + لَک }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی ترکیب ہے۔ عربی زبان سے مشتق اسم 'صحیح' کے ساتھ 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی اسم 'مسلک' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٦ء کو "مسئلہ حجاز" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - درست طریقے والا، ٹھیک راستے پر چلنے والا، صحیح کام کرنے والا۔
"ان نازیبا طریقوں کے استعمال سے بھی اجتناب نہیں کیا گیا، جن کو کوئی صحیح الاصول و صحیح المسلک پبلک کام کرنے والا روا نہیں رکھے گا۔"      ( ١٩٢٦ء، مسئلہ حجاز، ٥٩ )