زوال پذیر

( زَوال پَذِیر )
{ زَوال + پَذِیر }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'زوال' کے ساتھ فارسی مصدر 'پذیر فتن' سے صیغۂ امر 'پذیر' لگانے سے مرکب 'زوال پذیر' بنا۔ اردو میں بطور ١٨٨٥ء کو "تہذیب الخصائل" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - ختم ہونے والا، مٹنے والا، بے اثر ہونے والا۔
"ان اسباب و علل کو بیان کیاتھا جو تعلیمی معیار کے زوال پذیر ہونے کا موجب ہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، تخلیقات و نگارشات، ٧١ )
  • liable to decay
  • perishable
  • evanescent
  • transitory
  • fading