تفصیلات
فارسی زبان سے ماخوذ اسما 'زیر' کے ساتھ 'جامہ' لگانے سے مرکب 'زیرجامہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٥ء کو "کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - پاجامہ، لہنگا، سایہ۔
"اپنے پاؤں چلنا سیکھنے دیجیے اور اپنے زیر جامے کا دھیان بھی اسے خود ہی کرنے دیجیے۔"
( ١٩٨٦ء، فکشن فن اور فلسفہ، ٧٣ )
٢ - انگرکھا۔
"دوسرے زیرجامہ کہ اہل ہند اس کو انگرکھہ کہتے ہیں۔"
( ١٨٤٥ء، مجمع الفنون (ترجمہ)، ٢١٢ )
٣ - [ گھڑ سواری ] وہ کپڑا جو گھوڑے کی پیٹھ پر زین کے نیچے ڈالتے اور اس پر چار جامہ رکھتے ہیں۔ (ماخوذ : نوراللغات)