زیر چرخ

( زیرِ چَرْخ )
{ زے + رے + چَرْخ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زیر' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر فارسی متعلق فعل 'چرخ' لگانے سے مرکب اضافی 'زیر چرخ' بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٥ء کو "نقوش مانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - آسمان کے نیچے، مراد : دنیا میں۔
 ملے آرام زیر چرخ، کیا یہ حوصلہ کیجیے امید کامیابی ہو تو عرض مدعا کیجیے      ( ١٩١٥ء، نقوش مانی، ٢٠ )