عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'باغی' کے ساتھ فارسی قاعدہ کے تحت 'انہ' بطور لاحقۂ صفت لگنے سے 'باغیانہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٩١١ء میں 'سیرۃ النبی' میں مستعمل ملتا ہے۔
"اگرچہ یہود کو کامل امن و امان دیا گیا اور ان کے ساتھ ہر طرح کی مراعات کی گئی تاہم ان کا طرز عمل مفسدانہ اور باغیانہ رہا۔"
( ١٩١١ء، سیرۃ النبی، ٤٥٢:١ )