فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زنگ' کے ساتھ فارسی صفت 'آلود' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے 'زنگ آلودہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٥ء کو "دیوان نسیم دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔
"جس معاشرے نے ذہن کے دریچے اس طرح بند کر لیے ہوں کہ ان کی کنڈیاں بھی زنگ آلودہ ہو چکی ہوں . وہاں . حماقتوں کا راز فاش کیا جا سکتا تھا۔"
( ١٩٨٢ء، تاریخ ادب اردو، ٢، ٩٩:١ )